Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمگلرز کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک یورپی سیاح کی میت کوئٹہ منتقل

محکمہ داخلہ کی لاش کی بیرون ملک منتقلی اور پرتگالی سفارتخانے سے رابطے کیلئے وزارت خارجہ کو خط
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 05:26pm
28 سالہ پرتگالی سیاح نونو کاسٹینرا۔ فوٹو — فائل
28 سالہ پرتگالی سیاح نونو کاسٹینرا۔ فوٹو — فائل

چاغی میں اسمگلنگ کرنے والی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک یورپی سیاح کی میت کوئٹہ منتقل کرکے میت خانے میں رکھ دی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے لاش کی بیرون ملک منتقلی اور پرتگالی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے سیکریٹری صحت بلوچستان کو خط لکھ کر ورثاء یا سفارتخانے کو حوالگی تک لاش کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 28 سالہ پرتگالی سیاح نونو کاسٹینرا 50 ممالک کے سفر پر تھا ایران سے کوئٹہ آتے ہوئے چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق چاغی سے کوئٹہ جاتے ہوئے یک مچھ تالو کے مقام پر نونو کاسٹینرا کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی ایرانی ساختہ زمباد گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں پرتگالی سیاح زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

quetta

Road Accident

Portuguese tourists

vilao castanheira nuno miguel