Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہنواز دھانی کا نیا ٹیلنٹ: ’اُٹھا لے رے بابا‘

حسن علی نے ویڈیو شیئرکیا کی ، دھانی کو آفربھی آگئی
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 03:14pm
تصویر: اسکرین گریب/ٹوئٹر
تصویر: اسکرین گریب/ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اپنے چُلبلے پن کے باعث تو شہرت رکھتے ہی ہیں لیکن اب ایک نیا ٹیلنٹ بھی انہیں توجہ کا مرکز بنارہا ہے۔

کرکٹر حسن علی نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فاسٹ بولر میوزیکل لیجنڈز عاطف اسلم اور شرلی سیتیا کا مشہورِ زمانہ گانا ”جب کوئی بات“ گارہے ہیں۔

حسن علی نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیودھانی کو ”نئے گلوکار“ کہتے ہوئے شئیر کی ہے۔

صارفین کا ردِعمل

کچھ صارفین کے مطابق شاہنواز دھانی کی انوکھی آواز نے چاہت فتح علی خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

صارفین نے شاہنواز دھانی کے آف ٹیون گانے پر مزاحیہ ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایک صارف نے شاہنواز دھانی کی اس کوشش کو سرہاتے ہوئے ایک دلچسپ آفر بھی کی ہے۔

cricket

lifestyle

shahnawaz dhani

life and style

pakistani fast bowler