Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: میو اسپتال کی نرسوں کا ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا

پروفیسرز کو ڈیوٹی روسٹر بنانے سے روکا جائے، نرسوں کا مطالبہ
شائع 04 اگست 2023 12:54pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

میو اسپتال لاہور کی نرسوں نے پروفیسرز کے ڈیوٹی روسٹر بنانے کےخلاف ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

میو اسپتال میں نرسیں سراپا احتجاج بن گئیں۔

نرسوں نے اسپتال میں ریلی نکالی جس کا اختتام ایڈمن ڈیپارٹمنٹ پر ہوا۔

پروفیسرز کے ڈیوٹی روسٹر بنانے کےخلاف ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا دینے والی نرسوں نے کہا کہ پروفیسر باربار ڈیوٹی تبدیل کرتے ہیں اور من پسند افراد کو آسان ڈیوٹی دی جاتی ہے۔

احتجاج کی شرکا نے مطالبہ کیا کہ پروفیسرز کو ڈیوٹی روسٹر بنانے سے روکا جائے۔

صحت

child Health

NURSING AMENDMENT BILL