Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور میں طالبہ کے ساتھ ’پکڑے گئے‘ 3 یونیورسٹی طالب علموں پر تشدد، مقدمہ درج

پولیس نے اوباش نوجوانوں کی درخواست پر اہل علاقہ کے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 02:52pm
تھانہ بغدالدجدید۔ فوٹو — فائل
تھانہ بغدالدجدید۔ فوٹو — فائل

بہاولپور میں طالبہ سے نازیبا حرکات کے الزام میں تین یونیورسٹی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بہاولپور کے علاقے ٹبہ بدر شیر میں بند مکان میں یونیورسٹی کی طالبہ کو لانے والے یونیورسٹی کے اوباش طلبہ اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گئے۔

شہریوں نے خوب دُھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کیا تاہم تھانہ بغداد الجدید نے مبینہ طور پر رشوت لے کر طالبہ کا جنسی استحصال کرنے والے اوباش نوجوانوں کی درخواست پر اہل علاقہ پر ہی مقدمہ درج کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اوباش نوجوانوں کی دُھلائی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیوز اور منشیات فروشی کی پوری کہانی سامنے آگئی

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو اسلامیہ یونیورسٹی کے فحش اسکینڈلز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اوباش افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے تھا۔

Bhawalpur

islamia university bahawalpur

baghdad al jadeed Police Station