Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

بچوں کو کم عمری سے ہی دانتوں کی صحت و صفائی کی اہمیت سمجھائیں
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 02:30pm
تصویر: مائے کئیر ڈینٹل۔کام
تصویر: مائے کئیر ڈینٹل۔کام

والدین اپنے بچوں کی دانتوں کی صحت و صفائی سے متعلق فکر مند رہتے ہیں، لیکن بیشترکو بچوں کے صحت مند دانتوں کیلئے اچھی عادات کو برقرار رکھنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بچے کی دانتوں کی صحت و صفائی ایک اہم ذمہ داری ہے اور اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے، اس بات کو یقینی چاہیے کہ بچے کم عمری سے ہی اس کی اہمیت سیکھیں اور سمجھیں۔

یہ تدابیر والدین کیلئے بچوں کے صحت مند دانتوں کیلئے اچھی عادات پیدا کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔

برش کرنا دلچسپ بنائیں

موسیقی بجا کر یا بچوں کے پسندیدہ ذائقے والے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرکے اپنے بچوں کے لئے دانت برش کرنے کو دلچسپ اور منفرد بنائیں۔

آگاہی دیں

بچوں کو دن میں دو بار دانتوں کو برش کرنے سے متعلق آگاہ کریں کہ یہ کیویٹیز اور مسوڑھوں کی بیماری کو کیسے روک سکتا ہے۔

ایک معمول مقرر کریں

اپنے بچوں کا روزانہ کیلئے ایک معمول ترتیب دیں تاکہ وہ جان سکیں کہ انہیں اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران اپنے دانتوں کو کب برش کرنے کی ضرورت ہے۔

مثال کے ذریعہ رہنمائی کریں

خود برش کرتے ہوئے اپنے بچوں کو دکھائیں کہ اپنے دانتوں کو کس طرح مناسب طریقے سے برش کرنا ہے۔

بچوں کو دانتوں کے مسائل سے کیسے بچائیں؟

صحیح غذائیں کھانا ہی آپ کے بچوں کو دانتوں کے مسائل سے بچا سکتے ہیں۔

سوڈا، پھلوں کا جوس اور دیگر میٹھے مشروبات کی مقدار کو محدود کریں۔

کھانے کے درمیان کسی بھی میٹھی چیز کے استعمال سے گریز کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ کچھ بھی میٹھا کھانے کے فوراً بعد دانت برش کرے۔

کھانا کھانے کے بعد کُلی کرنا بھی اچھا ہے کیونکہ اس سے کھانے کے ذرات کو صاف کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح آپ کے دانت میں کیویٹیز نہیں پیدا ہوں گی۔

Women

child Health

healthy lifestyle

dental care

parenting tips