Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پی ٹی آئی نے 9 ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی رکنیت معطل کردی

مرکزی سیکریٹری جنرل عمرایوب نے اعلامیہ جاری کردیا
شائع 03 اگست 2023 10:34pm
پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف نے اپنے 9 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اور پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر 9 ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے، اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے دستخط کردیئے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عباس جعفری کی بنیادی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے، جن ارکان کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے ان میں رابعہ اظفر، بلال غفار، عمرعماری، ڈاکٹر سنجے،علی عزیز جی جی شامل ہیں، جب کہ ڈاکٹر عمران علی شاہ، دیوان سچ آنند، کریم بخش گبول کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔

pti

Sindh Assembly

chairman pti

PTI Leaders Left Party