Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی حکومت پلوامہ جیسے جھوٹے آپریشن، کنٹرول لائن پار حملے کی تیاری کر رہی ہے، سابق بھارتی گورنر

اجیت دوول اسی لیے امارات کے چکر لگا رہے ہیں، الیکشن سے قبل کوئی بی جے پی رہنما مارا جا سکتا ہے، ستیہ پال
شائع 03 اگست 2023 08:59pm
جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک
جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مودی حکومت پلوامہ جیسے جھوٹے حملے، کنٹرول لائن پار حملے کی تیاری کر رہی ہے، 2024 میں بھی کچھ ایسا ہی منصوبہ بنایا جاسکتا ہے۔

میڈیا کے رپورٹ کے مطابق ستیہ پال ملک نے کہا کہ تشدد جو ہریانہ کے علاقے نوح میں شروع ہوا اور ریاست کے مختلف حصوں میں پھیل گیا وہ اچانک نہیں تھا، ان لوگوں پر قابو نہ پایا گیا تو پورا ملک منی پور کی طرح جل جائے گا۔

سماجی کارکنوں کی جانب سے ”قومی سلامتی کے امور“ سے متعلق ایک کنونشن منعقد کیا گیا تھا، جس میں پلوامہ اور بالاکوٹ حملوں پر دو قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پلوامہ حملے کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور سپریم کورٹ کی نگرانی میں قائم ایک کمیٹی کو پلوامہ سانحہ کی تحقیقات کرنی چاہئے۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد مودی نے عوام سے کہا کہ وہ ووٹ دیتے وقت پلوامہ کو یاد رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور گورنر مجھے دن میں تین انٹیلی جنس رپورٹس ملتی تھیں، جن میں سے ہر ایک میں دہشتگردی کے حملے کی تفصیل ہوتی تھی، جو مجھ پر یا اسٹیبلشمنٹ پر ہوسکتا ہے۔

ستیہ پال ملک نے بتایا کہ مجھے بھارتی فوج نے خبردار کیا تھا کہ زمینی سفر کے بجائے فضائی سفر کریں لیکن ایک بھی ایسی انٹیلی جنس رپورٹ نہیں تھی کہ جس بتایا ہو کہ فوج کے قافلے پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں بھی کچھ ایسا ہی منصوبہ بنایا جاسکتا ہے، وہ بی جے پی کے ایک اہم رہنما کو مارسکتے ہیں یا رام مندر پر بم پھینک سکتے ہیں۔

سابق گورنر نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول آج کل یو اے ای کیوں آرہے ہیں؟ وہ وہاں کے حکمرانوں کی حمایت کا ڈھول پیٹ رہا ہے کہ وہ پاکستانیوں پر دباؤ ڈالیں۔

مزید کہا کہ جب بھارتی فوجیں پاکستانی کشمیر میں داخل ہوں، تو جوابی کارروائی نہ کریں، وہ کچھ دن وہاں رہیں گے اور واپس آکر الیکشن جیتنے کی امید کریں گے۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

پاکستان

Narendra Modi

Pulwama Attack

Manipur

Satyapal Malik

Balakot Attack