Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتہ افراد کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جولائی میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا، رپورٹ
شائع 03 اگست 2023 04:41pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔ جس میں کہا گیا کہ جولائی میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار 736 سے بڑھ کر 9 ہزار 893 تک پہنچ گئی۔ 31 جولائی تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7 ہزار 616 مقدمات نمٹائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن کے پاس تاحال 2 ہزار 277 مقدمات زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال اب تک جبری گمشدگیوں کے 690 کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مقدمات نمٹائے گئے۔

Supreme Court

اسلام آباد

report

missing person case

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)