Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوم ورک کی سزا سے بچنے کے لیے طالب علم نےاغوا کا ڈھونگ رچالیا

واقع کی جانچ کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو پول کھل گیا
شائع 03 اگست 2023 04:08pm
تصویر: گارڈن پاور لرننگ
تصویر: گارڈن پاور لرننگ

بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے ہوم ورک نہ کرنے پر سزا سے بچنے کے لئے اپنے اغوا کا ایسا ڈرامہ رچایا کہ پولیس بھی چکرا گئی۔

یہ کارنامہ ہے آٹھویں جماعت کے طالب علم کا، جس نے ہوم ورک مکمل نہ کرنے کے نتائج سے بچنے کے لئے اپنے اغوا کا ناٹک رچایا اور اس واقعہ کی اطلاع پولیس میں بھی دی۔

بچے نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ دو نقاب پوش نوجوان مبینہ طور پر اس کے پاس آئے اور اسے ایک ایسی چیز سونگھائی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ اس کے بعد اغواکاروں نے بچے کو موٹر سائیکل پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔

تاہم بچے نے دعویٰ کیا کہ جب موٹر سائیکل ٹریفک جام میں رکی تو اسے اچانک ہوش آگیا۔

بچہ نے مزید کہانی بنائی کہ اغوا کاروں کی گرفت سے خود کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوتا دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے۔

بچے کے دعوے سے گھبرا کر اہلِ خانہ نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

جب حکام نے تفتیش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو انہیں معلوم ہوا کہ بچے کی کہانی من گھڑت ہے۔

پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کرنے پر طالب علم نے اپنے جھوٹے اغوا ہونے کی کہانی کا اعتراف کرلیا۔

children

Crime