Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ انتقال کر گئے

مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے، اہل خانہ
شائع 03 اگست 2023 01:14pm
مرحوم  اعجاز بٹ۔ فوٹو — فائل
مرحوم اعجاز بٹ۔ فوٹو — فائل

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعجاز بٹ انتقال کر گئے۔

اس حوالے سے ان کے اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اعجاز بٹ کا انتقال لاہور میں 85 برس کی عمر میں ہوا۔

سابق چیئرمین پی سی بی کی فیملی کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔

اعجاز بٹ 2008 سے 2011 تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہے، ان کے دور میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

lahore

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Ejaz Butt