Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دریائے چناب کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، دریائے جہلم میں بھی سیلاب کا خطرہ
شائع 03 اگست 2023 09:22am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

جلال پور پیروالا میں دریائے چناب کا عوامی حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے کئی بستیاں زیر آب اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیالکوٹ نارووال اور راولپنڈی کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 72627 اور اخراج 63412 ہے، ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 64597 اور اخراج 53974 ہے۔

اس کے علاوہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ بیراج سے 2 لاکھ 70 ہزار 850 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 4 سے 6 اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔

punjab

PDMA

river chenab