Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت سے آنیوالی انجو کی اسلام آباد میں سیر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انجو دیربالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی
شائع 02 اگست 2023 11:49pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

پاکستانی نوجوان کی محبت مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو کی اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں سیر کرتے ہوئے پائی گئی ہے۔

انجو دیربالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی، وہ قانونی طور پر ویزا لیکر پاکستان آئی، جس کے بعد اُس نے نصراللہ سے شادی کرلی تھی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے انجو کی اسلام آباد میں سیر کرنے کی وڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انجو خوش نظر آرہی ہے لیکن جوڑے نے مجھے لائیو انٹرویو نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی لڑکے کی محبت میں شادی شدہ بھارتی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی

دلیپ کمار نامی صارف نے مزید لکھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں بہت سارے سوالات کے ساتھ پنڈورا باکس ضرور کھولوں گا۔

مزید پڑھیں: انجو نے بھارت واپس جانے کے بجائے نصراللہ سے نکاح کرلیا

واضح رہے کہ انجو اور نصراللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا اور نکاح کے بعد جوڑے کو پولیس نے اپنی حفاظت میں گھر تک پہنچایا تھا۔

خیبر پختونخوا

ٰIndia

Anju