Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ژوب حملے میں قندھار سے آئے دہشتگرد ملوث تھے، افغان سفارتخانہ لاشیں وصول کرے، پاکستان

دفترخارجہ کا افغان دہشت گردوں کی تصدیق پر شدید رد عمل کا اظہار
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 08:28pm

پاکستان نے افغان دہشت گردوں کی تصدیق پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژوب کینٹ حملے میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی، ژوب حملے میں قندھار سے آئے دہشت گرد ملوث تھے، افغان سفارتخانہ لاشیں وصول کرے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ژوب کینٹ میں 13 جولائی کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغان دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے دہشت گرد کارروائیوں میں مسلسل افغان دہشت گردوں کی شمولیت اور دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو ژوب کینٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 9 فوجی جوان بھی شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بار بار افغانستان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

اسلام آباد

Pakistan Foreign Office

Terrorism in Pakistan

ZHOB BALCHISTAN

zhob cant attack

afghan terrorist