Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپر ہٹ فلم ”کوئی مل گیا“ 20 سال بعد بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو جادو نامی کردار سے متعارف کروانا ہے۔
شائع 02 اگست 2023 04:44pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سال 2003 کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم ”کوئی مل گیا“ کو 20 سال مکمل ہونے پربھارت میں ایک بار پھر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دو دہائی قبل اس فلم میں اداکار ہریتھک روشن اوراداکارہ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ 20 سال مکمل ہونے کے اعزاز میں کیا گیا ہے۔

ریکھا، رجت بیدی، پریم چوپڑا اور دیگر نوجوان اداکاربھی اس فلم کا حصہ تھے۔

ڈائریکٹر راکیش روشن نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ایک بار پھر 4 اگست کو بھارت کے 30 شہروں کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی ریلیز کا مقصد نوجوان نسل کو جادو نامی کردار سے دوبارہ سے متعارف کروانا ہے۔

india

Film

lifestyle

hirthik roshan

pretty zinta