Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’لگان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر نے خود کشی کرلی

ان کی قابلِ ذکر تخلیقات میں ہم دل دے چکے صنم، دیوداس، جودھا اکبر، لگان، ونس اپون آء ٹائم ان ممبئی اور باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 04:24pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

بہترین آرٹ ڈائریکشن پر چار بار نیشنل ایوارڈ جیتنے والے نتن دیسائی کرجت میں اپنے این ڈی اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے ہیں۔

وہ چہارشنبہ کی صبح کرجت میں اپنے این ڈی اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے تھے تاہم پولیس نے ابھی تک ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی ہے، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔

نتن دیسائی بہترین آرٹ ڈائریکشن کے لئے چار بار نیشنل ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے دو دہائیوں کے طویل کیریئر کے دوران مشہور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا ہے، جن میں آشوتوش گوواریکر، ودھو ونود چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔

ان کی قابلِ ذکر تخلیقات میں ہم دل دے چکے صنم، دیوداس، جودھا اکبر، لگان، ونس اپون آء ٹائم ان ممبئی اور باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔

بطورِآرٹ ڈائریکٹر ان کا آخری پروجیکٹ آشوتوش گوواریکر کے ساتھ ٢٠١٩ کی فلم پانی پت کا تھا، انہیں ہالی ووڈ میں مشہور آرٹ ڈائریکٹرز گلڈ فلم سوسائٹی اور امریکن سنیما تھیک کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Suicide

lifestyle

nitin desai

director