Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

شہر میں 15روز کے دوران ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات ہے
اپ ڈیٹ 01 اگست 2023 11:29pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

تھانہ فیکٹری ایریا کےعلاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو فیکٹری ملازم سے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا میں نجی بینک کے باہر سے ڈاکو ایک کمپنی کے ملازم سے سوا دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ٹاٹا روڈ پر بیڈ شیٹ کمپنی کا مینجر رقم بنک میں جمع کروانے آیا تھا، ملازم کے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے بینک کے باہر گن پوائنٹ پر رقم کا تھیلا چھینا اور فرار ہوگئے

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص سے رقم لوٹ رہے ہیں، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ 15روز کے دوران یہ ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات ہے، تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی۔

Robbery

bank robbery