Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا
شائع 01 اگست 2023 10:49pm

ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک امجد زیبر ٹوانہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس کے علاوہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر تعینات ہیں اور اِن لینڈ ریونیو آپریشنز کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

واضح رہے کہ عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔

نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری میں دوسرا نام ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی اور تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل تھا۔

پاکستان

اسلام آباد

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

MALIK AMJAD ZUBAIR TAWANA

CHAIRMAN FBR APPOINTED

NOTIFICATION ISSUED