پاکستان نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نئے شیڈول کے مطابق میچز کھیلنے پر تیار ہوگیا۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 اکتوبر کو ہوگا تاہم میچ کا مقام تبدیل نہیں کیا گیا، میچ حیدر آباد میں ہی ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا کیا ہوگا؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتادیا
قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو 2 دن پہلے کردیا گیا ہے جبکہ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔
پی سی بی نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کیلئے سیکنڈزکے اشتہار کی ہوش اڑا دینے والی فیس
بھارتی کرکٹ بورڈ پی سی بی کی رضامندی ملنے کے بعد آئی سی سی حکام کی مشاورت سے باقاعدہ اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا اہم ترین میچ احمد آباد میں اب ایک روز پہلے 14 اکتوبر کو ہوگا۔
ورلڈ کپ کا 5 اکتوبر سے آغاز ہورہا ہے، میچوں کے شیڈول میں تبدیلی لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.