ذکاء اشرف کی سربراہی میں پی سی بی کی دوسری مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی قرار
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا نے پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ذکاء اشرف کی سربراہی میں بننے والی دوسری مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
سابق الیکشن کمشنر پی سی بی نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پی سی بی کے 2014 کے آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت دوسری مینجمنٹ کمیٹی نہیں بن سکتی اور ذکاء اشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کے تمام اقدامات غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔
خط میں ذکاء اشرف کی بی اے کی ڈگری پر ایک بار پھر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ذکاء اشرف کو بی اے کی ڈگری نہ ہونے پر زیڈ ٹی بی ایل کی صدارت سے ڈس کوالیفائی کیا گیا تھا۔ بی اے کی ڈگری نہ ہونے کی وجہ سے ذکاء اشرف ممبر گورننگ بورڈ اور مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نہیں بن سکتے۔
خط میں پیٹرن وزیراعظم سے ذکاء اشرف کو ہٹا کر پی سی بی میں نیا سیٹ اپ لگانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.