Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب راولپنڈی کا ماہانہ بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو نیب راولپنڈی دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا
شائع 01 اگست 2023 07:11pm

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ماہانہ بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب کے مطابق ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو نیب راولپنڈی دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا۔

نیب کا کہنا ہے کہ سائلین اپنی جائز اور قانونی شکایات درج کروانے کے لیے دستاویزات کے ہمراہ آئیں، ڈی جی نیب شکایات کی شنوائی کے لیے خود موجود ہوں گے۔

نیب کے مطابق پہلی کھلی کچہری 3 اگست کو دوپہر 2 سے 4 بجے تک نیب میلوڈی دفترمیں ہوگی۔

اسلام آباد

nab rawalpindi

open court