Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا، وزیراطلاعات

مدت پوری ہونے سے قبل حکومت چھوڑدیں گے، مریم اورنگزیب
شائع 01 اگست 2023 05:32pm

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی پی ٹی آئی کے 4 سال سے بہتر ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسمبلی کی مدت سے متعلق اعلان کرچکے ہیں، مدت پوری ہونےسے قبل حکومت چھوڑدیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور سے بہترہے، ان کی حکومت 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچےلائی، اور آج ملک کے ہر شعبے میں بہتری نظر آرہی ہے، سیلاب میں وفاق نے ہر صوبےکی بھرپور مدد کی، اور متاثرین کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوا، ہم معیشت کے اندر پی ٹی آئی کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کیا، وہ اب بھی سازشوں میں مصروف ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف دور کے جس سفر کو روکا گیا تھا اب اس کا آغاز ہو گیا ہے، وہ جو منصوبے چھوڑ کرگئے تھے، انہیں آ کر مکمل کیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ہوشربا اضافہ

واضح رہے کہ آج صبح حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔ جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 19 روپے 90 پیسے اضافے کے ساتھ 273 روپے 40 پیسے کا ہوگئی ہے۔ اور وزیرخزانہ نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

pti

PMLN

petrol price

maryum aurangzeb