Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ، سندھ پہلے نمبر پر

ایک ہفتے میں 89 ہزار58 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہوئی، رپورٹ
شائع 01 اگست 2023 05:03pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ملک میں حالیہ دنوں میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اور سب سے زیادہ افراد صوبہ سندھ میں متاثر ہوئے۔

پاکستان میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 89 ہزار 58 افراد میں ایک ہفتے میں ہیضے کی تشخیص ہوئی، اور ہیضے کے سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، صوبے میں 48 ہزار647 افراد ہیضے کا شکار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیگر مختلف بیماریوں کے مریضوں میں بھی سندھ کا پہلا نمبر ہے۔

ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہیضے کے بعد مچھروں کے کاٹنے کے مریضوں کا دوسرا نمبر رہا، ملک میں ملیریا سے 81 ہزار 775 مریض سامنے آئے، اور سب سے زیادہ کیسز سندھ سے67 ہزار 301 سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انفلوانزا کے 25 ہزار 482 مریض رپورٹ ہوئے، بچوں میں سانس کے مسائل کے 12ہزار 288 کیسز سامنے آئے، جب کہ کتے کے کاٹنے کے 858 کیسز رپورٹ ہوئے،اور سب سے زیادہ کیسز سندھ سے 513 سامنے آئے۔

sindh

National Institute of Health

jinah hospital

Various diseases