Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رجنی کانت کے پاکستانی ہم شکل نے ’سب کو ہِلا ڈالا‘

رحمت گشکوری پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں۔
شائع 01 اگست 2023 03:53pm
تصیر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصیر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

سوشل میڈیا کے اس دور میں مقبولیت حاصل کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہے، مشہور اسٹارز کا ہم شکل ہونا بھی آپ کو وائرل کر سکتا ہے۔

بالی ووڈ اسٹارز امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن، انوشکا شرما، رنبیر کپور، کترینہ کیف کے کئی ہم شکل اس وقت مشہور ہیں۔

ایسے ہی رحمت گشکوری نامی ایک پاکستانی بالی ووڈ میگا اسٹار رجنی کانت کے ہم شکل ہیں، جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں۔

پاکستان سے شائع ہونے والے ایک نجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے رحمت گشکوری کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے ساتھیوں نے رجنی کانت سے ملانا شروع کیا تھا۔

 تصویر: عرب نیوز
تصویر: عرب نیوز

62 سالہ رحمت گشکوری کے مطابق لوگ انہیں بتایا کرتے تھے کہ ان کا جسم، ہیئر اسٹائل، قد اور شکل رجنی کانت سے ملتی جلتی ہے، اور پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی میگا اسٹار کی تصویر چیک کی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا ان کے ساتھیوں کے دعوؤں میں کوئی صداقت ہے بھی یا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سبی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اپنی ملازمت کے دوران انہیں اس بارے میں کوئی پرواہ نہیں تھی، لیکن نوکری سے فراغت کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا شروع کیا تو انہیں اس بارے میں علم ہوا۔

 تصویر: عرب نیوز
تصویر: عرب نیوز

رحمت گشکوری نے ایک واقعہ پر روشنی ڈالی کہ جب وہ میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی گئے تھے تو کئی لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی رجنی کانت ہیں تو انہوں نے عاجزی سے جواب دیا، ’ہاں ، لیکن میں پاکستان سے ہوں‘۔

خیال رہے کہ رحمت گشکوری پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں۔

پاکستان

lifestyle

Rajinikanth

Rehmat Gashkori

dopple ganger