Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ اپنے ’کین‘ کے ساتھ ’باربی‘ کی دنیا میں پہنچ گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ "باربی” ہاؤس کی مہمان بن گئیں۔
شائع 01 اگست 2023 11:20am
تصویر: انڈیا پوسٹ
تصویر: انڈیا پوسٹ

باربی کے گلابی رنگ میں اب سب ہی رنگنے لگے ہیں، اور اس کا بخار نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر بھی چڑھا ہے جو گلابی جوڑا پہنےاپنے شوہر کے ساتھ فلم ”باربی“ دیکھنے پہنچ گئیں۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنی اور شوہر عصر ملک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہیں باربی فوٹو بوتھ میں گلابی رنگ کا شلوار قمیض جبکہ عصر ملک کو بلیک کوٹ اور سفید شرٹ زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملالہ کی اس نئے انداز کو انکے فینز نے بہت پسند کیا.

ملالہ نے لکھا کہ اس باربی کے پاس نوبل انعام ہے جبکہ ان کے شوہر (عصر ملک) صرف کین ہیں، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں فلم کی تعریف بھی کی۔

Malala Yousafzai

Barbie