Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا خیبرپختون خوا کے نگران وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے خط

کچھ وزرا کا کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017 کے منافی ہے، الیکشن کمیشن
شائع 31 جولائ 2023 08:45pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے نگران وزرا،مشیران اورمعاونین خصوصی کا صوبے کے سیاسی امور میں مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلی کے پی کوخط لکھا ہے، جس میں سیاست میں ملوث نگران وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے نگران وزیراعلی کے پی کو خط میں لکھا گیا ہے کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ نگران کابینہ سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقررکی گئی، جس کی مثال سابق نگران وزیرشاہد خٹک کا کیس ہے، اس کے علاوہ اور بھی وزرا نے اپنی پارٹی وابستگی تسلیم کی۔

خط کے مطابق شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، جب کہ کچھ وزرا مشیران، معاونین خصوصی سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017 کے منافی ہے، آپ سے درخواست ہے کہ ایسے وزرا مشیران اور معاونین خصوصی کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائے، تاکہ آنے والے انتخابات کو صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکریٹری و دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کے علاؤہ اجلاس میں اسلام آباد اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ECP

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

KPK caretaker government