نیو کراچی میں پانی کے کنکشن منقطع، حافظ نعیم کا آج شہر بھر میں احتجاج کا اعلان
کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، نیوکراچی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، علاقہ مکین سڑک پر لگا برما چلا کر پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے آج شہر کے دس مقامات پر پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے بحران کا حل ڈھونڈنے کے بجائے نیو کراچی میں پانی کا کنکشن کاٹ دیا۔
نیو کراچی کے مکین کہتے ہیں کئی روز گزر گئے لیکن پانی نہیں آرہا، برمے سے گدلا پانی بھر کر استعمال کرتے ہیں جبکہ پینے اور پکانے کےلئے پانی خریدنا پڑتا ہے۔
پانی کی عدم دستیابی سے پریشان علاقہ مکین کہتے ہیں کئی بار شکایت کی لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
خواتین، بچے اور بزرگ دور دراز علاقوں سے رکشہ اور موٹر سائیکلوں پر پانی بھرنے آرہے ہیں۔
Comments are closed on this story.