Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، آج مصروف دن گزاریں گے

وفاقی وزراء احسن اقبال اور راناثنااللہ نے استقبال کیا
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2023 11:11am
احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور طارق فاطمی چینی نائب وزیراعظم کا استقبال کررہے ہیں۔  اسکرین گریب/ پی ٹی وی
احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور طارق فاطمی چینی نائب وزیراعظم کا استقبال کررہے ہیں۔ اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

تین روزہ دورہ پاکستان پر موجود چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

چینی نائب وزیراعظم سے کابینہ اراکین کا تعارف کروایا گیا۔

بلاول بھٹو، رانا ثنا اللہ، اسحاق ڈار، نوید قمر، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور حنا ربانی کھرکا نائب وزیر اعظم سے تعارف کرایا گیا۔

چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ کے ہمراہ چین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔

چینی نائب وزیر اعظم کی پاکستان آمد پر وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور طارق فاطمی نے استقبال کیا۔ چینی نائب وزیراعظم کی صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں عام تعطیل کے اعلان پر تاجروں کا کاروبار بند کرنے سے انکار

پاکستان کے دورے پر آئے چینی نائب وزیراعظم آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور چینی نائب وزیراعظم کے مابین ون آن ون ملاقات ہوگی۔

چینی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان بھی وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلقہ ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ’چین کے نائب وزیراعظم ایچ ای کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں، چینی نائب وزیر اعظم وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، نائب وزیر اعظم اس دورے پر سی پیک سے ہونے والی تبدیلیوں کا خود مشاہدہ کریں گے۔‘

دفترِ خارجہ کے مطابق ہی لائفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں, وہ 30 جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31 جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل کیا گیا ہے۔

china

CPEC

پاکستان

اسلام آباد