Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف سے بات نہ ہوتی تو پلان بی تیار تھا، اسحاق ڈار

زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہورہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
شائع 30 جولائ 2023 03:29pm

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو اور تماشہ بنے، اگر آئی ایم ایف سے بات نہ ہوتی تو پلان بی تیار تھا۔

سینیٹ اجلاس میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کو ہم ادائیگی کرتے ہیں اور چین کچھ وقت کے بعد وہ رقم واپس کردیتا ہے، آئی ایم ایف کے معاہدے کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 5 ارب ڈالرز 6 ، 7 ماہ میں کمرشل بینکوں کو واپس کیے، کوشش ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ،15 ارب ڈالرز کردیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ فلاں پیمنٹ نہیں ہوگی، فلاں ادائیگی بڑی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ تمام ادائیگیاں وقت پر کیں، اب زرمبادلہ کے ذخائیر بھی بہتر ہورہے ہیں۔

قومی ایئرلائن کی بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیر کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے گراؤنڈ ہوا۔

pakistan economy

IMF PAKISTAN

general elections 2023