Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی شوبز شخصیات نے اس بار اپنی چھٹیاں کہاں منائیں

شوبز شخصیات کی یہ وائرل تصاویر آپ کو حیران کردیں گی
شائع 30 جولائ 2023 02:53pm
تصویر: شازیہ وجاہت/انسٹاگرام
تصویر: شازیہ وجاہت/انسٹاگرام

پاکستان خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ملک ہے اور ہمارے اس وطن کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جو آپ کوجنت جیسا محسوس کرواسکتے ہیں۔

ان علاقوں میں کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیرسرِ فہرست ہیں۔

ہر سال کئی پاکستانی خوشگوار موسم میں ان قدرتی مقامات کو دیکھنے کے لئے یہاں آتے ہیں اورلطف اندوز ہوتے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کئی اداکار اس وقت چھٹیاں گزارنے اسکردو میں موجود ہیں اورسوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

نامور پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراس مقام سے چھٹیوں کی دلکش تصاویر شئیر کی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

اداکار یاسر حسین کی جانب سے بھی ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس کو ان کے چاہنےوالوں نے بہت پسند کیا ہے۔

پروڈیوسر عمر مختار نے بھی اسکردو سے اپنی اہلیہ کے ساتھ چند تصاویر شئیر کی ہیں۔

پاکستان

lifestyle

Skardu

showbiz celebrities