Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مون سون بارشیں: لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول تبدیل

لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکار
شائع 29 جولائ 2023 02:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مون سون بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ٹرینوں کی روانگی کے شیڈول میں ردوبدل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس رات 11 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔

بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے رات 8 بجکر 25 مٹ پر روانہ ہوگی۔ ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کیلئے رات 10 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

Pakistan Railways

train schedule

monsoon season