Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
شائع 29 جولائ 2023 10:29am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبراورجنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو مختلف آپریشنز میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

خیبرکےعلاقےباغ میں سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشتگردوں کا محاصرہ کیا، اس دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزاورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نےآپریشن پرسیکیورٹی فورسزکوسراہا۔

ISPR

South Waziristan

security forces