Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑی رکھنا آسان نہیں، کارآمد ’کار ہیکس‘ آزمائیں اور اپنے پیسے بچائیں

یہ ہیکس آپ کی کار ڈرائیو کو آسان بنا دیں گے
شائع 29 جولائ 2023 12:10pm
تصویر: آٹؤویئر ہاوس
تصویر: آٹؤویئر ہاوس

گاڑی رکھنا سب کو پسند ہے مگر اسے چلانا اور خرابی سے بچانا ایک دشوار عمل ہے۔ کار ڈرائیور خصوصا خواتین گاڑی کے چھوٹے موٹے مسئلے کے حل کیلئے ہزاروں روپے خرچ کردیتی ہیں، اس کے بجائے چند آسان باتوں پرعمل کیا جائے تو پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔

آپ کی گاڑی کے کنٹرول شاید کچھ ایسے ہیں جن سے آپ پہلے سے واقف ہوں، لیکن زندگی کو آسان بنانے والے آٹو ہیکس سیکھنا بھی ضروری ہے ، جو ہمیں یقین ہے کہ آپ کو کسی بھی کار ہینڈ بک میں نہیں مل سکتے ۔یہ تجاویز آپ کی زندگی کو آسان بنا دیں گی.

گندی ہیڈ لائٹس اور ٹوتھ پیسٹ

اگر آپ کی ہیڈ لائٹس دھندلی ہیں تو آپ کو کسی مخصوص حل کی تلاش میں قریبی آٹو اسٹور پر جلدی نہیں کرنی چاہئیے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کے گھر میں پہلے سے ہی آپ کے مسئلے کا حل موجود ہو۔

دانتوں کو صاف کرنے والاٹوتھ پیسٹ بھی ہیڈ لائٹس پر بھی اتنا ہی کام کرتا ہے جتنا یہ دانتوں پر کرتا ہے۔ تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں، صاف کریں اور اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹس کو دوبارہ نئی چمک دیں۔

اسٹیپل ریموور کے ساتھ اپنی ’کِی رنگ‘ کھولنا

گاڑی کی چابی کی چین سے نکالنا اتنا بھی مشکل نہیں لیکن اکثر خواتین اور مرد کی چین سے چابی نکالنے کےلئے اپنے ناخن خراب کرلیتے ہیں۔ اگر اسٹیپل ریموور کی چین کا سرا پکڑا جائے جائے تو چابی زیادہ آسانی سے نکالی جاسکتی ہے۔

کوڑے دان کا استعمال

ہم اپنی گاڑیوں میں کچرا پھینکنے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اگر ہم محتاط نہیں ہیں تو اس کوڑے سے آنے والی بدبو طویل عرصے تک ہماری گاڑی میں پھیل سکتی ہے اور بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔

آپ اگر چھوٹے اناج رکھنے والے پلاسٹک کنٹینرز کو کار میں رکھ لیں تو اس سے ناصرف کار صاف رہے گی بلکہ کوئی بدبو بھی نہیں ہوگی۔

سرد موسم میں گاڑی مشرق کی جانب پارک کریں

صبح کے اوقات میں اگر آپ اپنی گاڑی کو براہ راست سورج کی کرنوں کے سامنے پارک کرتے ہیں تو یہ سب سے پہلے آپ کے سامنے کی ونڈ اسکرین کو ڈی فراسٹ کریں گی۔

کوکاکولا سے ٹائر صاف کریں

اپنی کار کے ٹائر کوکا کولا سے صاف کریں اور جادو دیکھیں، یہ ٹوٹکا ناصرف کار ریموں میں سے تمام سڑک کی تمام گندگی صاف کردے گا بلکہ باریک دھول کا نشانات بھی غائب ہوجائیں گے جس سے ٹائر چمکدار ہوجائیں گے۔

کار پرآنے والے چھوٹے نشانات نیل پالش سے چھپائیں

اگر آپ کی گاڑی کے پینٹ میں صرف ایک معمولی خراش یا نشان ہے تو اسے پیشہ ورانہ طور پر مرمت کرنے کے لیے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ کار کو دوبارہ سے پہلے جیسا بنانے کےلئے نیل پالش کا استعمال کریں۔

نیل پالش مؤثر طریقے سے خراشوں کو چھپا دے گی تاکہ کسی کو کار پر نشان اس وقت تک نظر نہ آئے جب تک کہ وہ انہیں تلاش نہ کریں۔

کی ہول کو ہینڈ سینی ٹائیزر سے ڈی آئس کریں

شدید ٹھنڈے موسم میں اکثر کارکے لاک فریز ہوجاتے ہیں انہیں فعال بنانے کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ فریز ہوئے تالے میں کچھ ڈالنا صحیح نہیں لگتا لیکن ہینڈ سینیٹائیزر برف کو پگھلا دے گا ، جس سے آپ لاک کو موڑ سکتے ہیں۔

یہ آپ کی گاڑی پر اسی طرح گھل جائے گا جیسے یہ آپ کے ہاتھوں پر ہوتا ہے۔

Women

lifestyle

life and style

Car hacks

Car drivers