Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشاورت جاری: نگراں وزیراعظم کا اونٹ تاحال کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا

اسحاق ڈار کا نام کیس نے پیش نہیں کیا، رانا ثناء
شائع 28 جولائ 2023 04:07pm

نگراں وزیر اعظم کے لیے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے رابطے اور مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب رانا ثناء کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا نام کیس نے پیش نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لئے مشترکہ ناموں کا انتخاب کرلیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے پیش کردہ ناموں میں سے قابل قبول ناموں کا انتخاب کرلیا اور مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اب مشترکہ ناموں پر غور کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ ناموں کی جانچ پڑتال کےبعد نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 3 ناموں کاانتخاب کیا جائے گا۔ ن لیگ اور پی پی کی جانب سے ان تین ناموں کوآئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں اپنے اپنے قائدین سے حتمی ناموں کی منظوری لیں گی اور پھر ان ناموں کو پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کےسامنےرکھاجائےگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے نگراں وزیراعظم کے لیے پہلے اسحاق ڈار کے نام کی منظوری اور پھر مسترد کیے جانے کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا ک یہ کہنا درست نہیں ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا۔ ان کا نام کسی نے پیش نہیں کیا تھاالبتہ یہ ایک افواہ ضرور ہو سکتی ہے جیسے کہ ذرائع کے حوالے سے ہوتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کے مطابق اس حوالے سے بات چیت ضرور ہو رہی ہے کہ آیا نگران وزیراعظم بیوروکریٹ کو ہی ہونا چاہیے یا کوئی سیاستدان بھی نگراں وزیراعظم بن سکتا ہے، اگر اس بات پر اتفاق ہو جاتا ہے کہ نگران وزیراعظم کوئی سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تو وہ اسحاق ڈار بھی ہو سکتے ہیں اور کسی اور سیاسی جماعت سے بھی کوئی فرد ہو سکتا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم جو بھی ہو، ایسا قابل شخص ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد ن لیگ واز شریف جلد وطن واپس آکر حفاظتی ضمانت لیں گے اور عدالتوں میں پیش ہو کر بری ہوں گے۔

PMLN

Caretaker prime minister

Pakistan People's Party (PPP)

pmln leaders