Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مداح نے گھرتک بیچ ڈالا لیکن عین وقت پرامریکی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ

ٹریوس سکاٹ کا نوجوان مداح سفری اخراجات کیلئے گھر بیچ کر مصرپہنچا تھا
شائع 28 جولائ 2023 02:54pm
تصویر: العریبیہ
تصویر: العریبیہ

اپنے پسندیدہ امریکی گلوکار کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے گھر فروخت کردینے والا نوجوان اس وقت دنگ رہ گیا جب عین وقت پر اسے علم ہوا کہ کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

امریکی گلوکار ٹریوس سکاٹ کے کنسرٹ کی منسوخی کے بعد ان کے سبھی مداح پریشانی میں مبتلا ہیں۔ٹریوس کا کنسرٹ جمعہ28 جولائی کی شام اہرام مصر میں ان کے نئے البم ’یوٹوپیا‘ کی لانچنگ کے موقع پرہونا تھا۔

اس کنسرٹ میں جانے کے جنون میں مبتلا نوجوان نے اپنی دکھ بیتی ٹک ٹاک پر ویڈیو کلپ میں شیئرکی۔

نوجوان نے بتایا کہ سفری اخراجات کے لیے اس نے اپنا گھر تک فروخت کردیا تھا اور کنسرٹ میں شرکت کے لیے بذریعہ جہاز مصر پہنچ چکا تھاجب اسے علم ہو اکہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے پروڈکشن کے پیچیدہ مسائل کو وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسی لیے امریکی گلوکار کا کنسرٹ روک دیا گیا۔

نوجوان کی ویڈیو کو اب تک تقریباً 30 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے تبصروں میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پوچھا کہ قاہرہ پہنچنے کے بعد کنسرٹ منسوخی کا علم ہونے پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔

کہا جارہا ہے کہ موسیقارسنڈیکیٹ نے شو کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا، عوام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ امریکی گلوکار کی جانب سے اسٹیج پرعجیب و غریب رسومات کی وجہ سے کنسرٹ روک دیا گیا تاہم انتظامیہ نے تصدیق کی کہ معاملہ سکیورٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔

منتظم کمپنی کے مطابق ٹریوس سکاٹ کے ساتھ سازوسامان اورغیرملکی ٹیم داخل نہیں ہوگی۔ ان احکامات پرکچھ لوگوں نے عدالت سے رجوع بھی کیا اور بالآخر کنسرٹ منسوخ کرتے ہوئے عوام کو ٹکٹوں کی قیمت واپس کر دی گئی۔

Egypt

Concert

TRAVIS SCOTT