Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے 16 اضلاع میں بم ڈسپوذل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دے دی گئیں

نگراں وزیراعلیٰ کی بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدیدآلات کی ٹریننگ دینے کی ہدایت
شائع 28 جولائ 2023 12:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔ 16 نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں اور جدیدآلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کے حوالے کیں۔

محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیا اور جدید آلات دیکھے, انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدیدآلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے۔

نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ، منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔

punjab

mohsin naqvi

Bomb Disposal Squad

new vehicles