Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے کیسے بچائیں

کھانے پینے کے رجحانات میں تبدیلی خصوصاً بچوں میں بیماریوں کا سبب ہے
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 01:42pm
تصویر: ہیلتھ میگزین/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ میگزین/ویب سائٹ

جدید دورمیں بیشتر نے متاثر ہوکر اپنا طرزِ زندگی تبدیل کیا ہے۔ دیگر چیزوں کے علاوہ کھانے پینے کے رجحانات میں تبدیلی آج کل لوگوں خصوصاً بچوں میں بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔

والدین کیلئے یہ اہم ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے صحت مند، غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں جو ان کی نشوونما کو فروغ دینے کا سبب بنیں۔ اس دورمیں والدین کیلئے بچوں کو باہر کے کھانوں سے روکنا ایک امتحان سے کم نہیں ہے۔

اسی تناظر میں والدین کے لئے یہاں کچھ تجاویز ہیں جو ان کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

رول ماڈل بنیں

بچے اکثر اپنے والدین کے عادات و اطوار ہی اپناتے ہیں۔ لہذا والدین بھی صحت مند اور متوازن غذا کھائیں اور ضرورت سے زیادہ جنک فوڈ یا میٹھے اسنیکس کے استعمال سے گریز کریں۔

بچوں کوآگاہی دیں

اپنے بچوں کو صحت مند کھانے کی اہمیت اور زیادہ جنک فوڈ کے استعمال کے نقصان کے بارے میں بتائیں۔ انہیں گروسری شاپنگ اور کھانا بناتے ہوئے اپنے ساتھ مصروف رکھیں تاکہ کھانے کی مختلف اقسام کے بارے میں ان میں سمجھ بوجھ پیدا ہو۔

صحت مند ناشتہ کروائیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر میں غذائیت سے بھرپور ناشتہ جیسے پھل، سبزیاں، دہی،دودھ اور میوے موجود ہوں اور مزید بھوک لگنے کی صورت میں وہ ان چیزوں کو کھالیں۔

کم سے کم جنک فوڈ

اگرچہ کبھی کبھار جنک فوڈ کھانا ٹھیک ہے لیکن گھر میں ہر وقت جنک فوڈ موجودنہ ہو۔

جسمانی سرگرمی

صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ جسمانی سرگرمی ضروری ہے۔ اسکرین ٹائم کو محدود کریں اور اپنے بچوں کو جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دیں۔

صحت

دسترخوان

Women

children

lifestyle

food for health