Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا کیا ہوگا؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتادیا

شائقین پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کی خبروں پربےچین ہیں
شائع 28 جولائ 2023 10:56am
تصویر: آئی سی سی
تصویر: آئی سی سی

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کی خبروں پربےچین شائقین کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے اچھی خبرسنادی۔ بورڈ کریٹری جے شاہ کے مطابق ورلڈ کپ کے میچز کی صرف تاریخ اور اوقات کار تبدیل کیے جائیں گے مقامات نہیں۔

ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔ میچزکی میزبانی کرنے والی ایسوسی ایشنز کے ساتھ بات چیت کے بعد جے شاہ نے کہا کہ میچ ری شیڈول کرنے کا مسئلہ آئندہ 3 سے 4 دن میں حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے تین ارکان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میچوں کے شیڈول میں ترمیم کی درخواست کی ہے۔ صرف تاریخ اور اوقات میں تبدیلی کی جائے گی، مقامات تبدیل نہیں کیے جائیں گے۔ اگر کھیلوں کے درمیان چھ دن کا وقفہ ہے تو ہم اسے 4-5 دن تک کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تبدیلیاں آئی سی سی کی مشاورت سے کی جائیں گی۔ تین چار دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کو ری شیڈول کیا جا سکتا ہے کیونکہ 15 اکتوبر کو شہر میں نوراتری کی تقریبات کا پہلا دن ہے اور سیکیورٹی افسران پہلے ہی اوور ٹائم کام کر رہے ہیں۔ ایک میچ کے شیڈول میں ترمیم سے پورے شیڈول پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

روایتی حریفوں کے مابین اس اہم ٹاکرے کو 14 اکتوبر کو کروانے پر غور کیا جا رہا تھا، لیکن اس دن پہلے ہی دو میچ شیڈول تھے اور ایک ہی تاریخ پر ٹرپل ہیڈر نہیں ہو سکتا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ کے شیڈول کے بارے میں پوچھے جانے پر جےشاہ نے بڑے میچ کا ذکر کیے بغیر جواب دیا، ’جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، کچھ ممبر بورڈز نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ کیا جائے گا‘۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس ہائی پروفائل میچ کے لیے سیکیورٹی خدشات ہیں، جے شاہ کا کہنا تھا کہ، ’سیکیورٹی کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ ، تاہم انہوں نے آئی سی سی کے مکمل ارکان کے نام ں کی بھی وضاحت نہیں کی جنہوں نے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی ہے۔

بی سی سی آئی اور آئی سی سی دونوں نے گزشتہ ماہ ورلڈ کپ کے شیڈول کی تصدیق کی تھی اور اسن کسی بھی اضافی تبدیلی سے شائقین کے لیے مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے جو خصوصاً پاک بھارت میچ کے ٹکٹ پہلے ہی خرید چکے اور ہوٹلوں میں بکنگ تک کروا چکے ہیں۔

ورلٖڈ کپ کے میچزکا انعقاد 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات ہو گا اور اس دوران 48 میچ کھیلے جائیں گے۔

india

پاکستان

BCCI

Pakistan vs India

world cup 2023