ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت
ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت میں شروع ہوگی
وفاقی حکومت نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی، ایونٹ 3 اگست سے بھارت میں شروع ہوگا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے حکومت سے اجازت مانگی تھی جس پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باضابطہ این او سی جاری کردیا۔
ایشین چیمپینز ٹرافی 3 اگست سے چنئی میں شروع ہوگی۔ این او سی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جولائی کو روانہ ہوگی۔ پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا ایونٹ میں مد مقابل ہوں گے۔
پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Pakistan Hockey Team
pakistan sports board
asian hockey champions trophy
مقبول ترین
Comments are closed on this story.