پنجاب، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے 2 علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 2 علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلے۔
الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس 2 اگست کو ہوگا، جس کے لیے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آبادکو مراسلے جاری کردیے گئے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل
اس کے علاوہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور شیڈول فائنل کرنے کے لیے 3 اگست کو اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب بلایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پولنگ سے 4 دن قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے ہیں۔
Comments are closed on this story.