Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیر ترین بھارتی مکیش امبانی کی نئی ’بم پروف‘ کارکی قیمت کیا ہے

مہنگی مرسڈیزبینز کے بھارتی میڈیا پر چرچے
شائع 27 جولائ 2023 03:58pm
تصویر: انڈیا پوسٹ انگلش
تصویر: انڈیا پوسٹ انگلش

مکیش امبانی بھارت کے امیر ترین شخص ہیں۔ بولی وڈ سے لگاؤ اور فیشن ٹرینڈ کی وجہ سے وہ اور انکی فیملی آئے روز میڈیا کی نظر میں رہتے ہیں۔ حال ہی مکیش امبانی نے ایک مہنگی بم پروف گاڑی خرید کر سب کی توجہ ایک بار پھراپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

ممبئی کے پوش ایریا میں اپنے 27 منزلہ گھر میں رہنےوالے مکیش امبانی کو کون نہیں جانتا۔ ان کے محل میں ایک فلور صرف قیمتی گاڑیوں کو پارک کرنے کےلئے بنایا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر مکیش امبانی کی اس نئی گاڑی کے چرچے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی نئی کار مکمل طور پر بم پروف ہے، جس کی تیاری میں مختلف دھاتیں اتنی زیادہ مقدار میں استعمال کی گئی ہیں کہ اس کا وزن 2 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔

خصوصی طور پر تیار کرائی گئی اس کار میں ایک خاص شیل استعمال کیا گیا ہے جس کے سبب گولیاں تو دور کی بات، بم بھی پھٹے تو کار کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

اس کے شیشے بھی خاص کمیکلز سے تیار کیے گئے ہیں جو اتنے مضبوط ہیں کہ خوفناک حادثے میں بھی ان کے ٹوٹنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر مانا جا رہا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 10 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے 38 کروڑ پاکستانی روپے) سے بھی زائد بتائی گئی ہے اور کار کا ماڈل مرسیڈیز بینز کی S680 گارڈ سیڈان ہے۔

مکیش امبانی کو آئے روز ڈھکمیاں بھی موصول ہوتی ہیں ، کہا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ کار اپنی حفاظت کے لئے خریدی ہے۔

Mukesh Ambani

life and style

Luxuary car