Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورت لگنے کا نیا ٹرینڈ فِلر اور بوٹوکس: دونوں میں فرق کیا ہے

اثرات ختم ہوجانے کے بعد یہ انجیکشن دوبارہ لگوائے جاتے ہیں
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 03:41pm
تصویر: ٹے میڈی اسپا
تصویر: ٹے میڈی اسپا

آج کل خواتین میں غیرسرجیکل کاسمیٹک ٹریٹمنٹ جیسے کہ بوٹوکس اور فلرز خاصے عام ہیں جن سے بڑھتی عمرکی علامات کا مقابلہ کرنے اور چہرے کے خدوخال نمایاں کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تاہم بہت سی خواتین کو آج بھی دونوں کے مابین بنیادی فرق نہیں معلوم اوروہ اکثر ایستھیٹک کلینکس میں جا کربھی پریشان نظرآتی ہیں۔

# بوٹوکس

بوٹوکس ، بوٹولینم ٹاکسن ٹائپ اے کے لیے مختصر ، ایک خالص نیوروٹوکسن ہے جو بیکٹیریا کلوسٹرڈیم بوٹولینم سے اخذ کیا گیا ہے۔ بوٹوکس انجکشن بنیادی طور پر چہرے کی جھریوں کو دور کرنے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں ، جو بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے کے پٹھوں کی بار بار حرکات کی وجہ سے نمودار ہوجاتی ہیں۔

بوٹوکس کے انجکشنز چہرے کے کن حصوں پر لگائے جاتے ہیں؟

1۔ پیشانی کی لکیریں۔

2۔ بھنوؤں کے درمیان لکیریں (گلیبیلر لائنیں)

3۔ آنکھوں کے گرد جھریاں ختم کرنے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے

بوٹوکس کا علاج نسبتا تیزہے جس کے نتائج عام طور پر 3 سے 6 ماہ کے درمیان رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ، جیسے جیسے اثرات ختم ہوجاتے ہیں تو یہ انجکشنز دوبارہ لگوائے جاتے ہیں۔

Fillers

بوٹوکس کے برعکس ، ڈرمل فلرزچہرے کے مخصوص حصوں میں حجم کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ یہ چہرے کی جھریوں کو خاتمہ کرکے اینٹی ایجنگ کا کام کرتے ہیں ۔

جو لوگ عمر بڑھنے یا دیگر عوامل کی وجہ سے اپنی چمک کھو چکے ہیں یہ فلرز ان کے مسئلے کا فوری حل ہیں۔

یہ انجکشن فلرز مختلف مادوں پر مشتمل ہوتے ہیں ، لیکن سب سے عام اجزاء میں سے ایک ہائیلورونک ایسڈ ہے ، جو جسم میں قدرتی طور پر پایا جانے والا مادہ ہے جو پانی کو راغب اور برقرار رکھتا ہے۔

فلرز کے زریعے چہرے کے خدوخال کو بہتر بنایا جاتا ہے ، جیسے گال اور تھوڑی کوبہتر بنانے کےلئےبھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

ہونٹوں کو مناسب شیپ دینے کے لیےبھی فلرز کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے یہ منہ کے ارد گرد لکیروں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں ۔

فلر علاج کے نتائج فوری طور پر نظر آتے ہیں ، اور مدت استعمال شدہ فلر کی قسم اور انفرادی عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔ عام طور پراس کےاثرات 6 ماہ سے 2 سال تک رہتے ہیں.

Women

lifestyle

life and style

Fillers

Botox