Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علمائے کرام کا محرم الحرام میں امن و اتحاد قائم کرنے کا پیغام

پاکستان کا شخص امن کا خواہاں ہے، علما
شائع 27 جولائ 2023 01:33pm

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام امن والا مہینہ ہے جس کی حرمت برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شرپسند عناصر دشمن کے ایجنٹ ہیں۔

محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے علما کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سب کی ذمہ داری ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا ہے کہ سب کو ملکر امام حسین کی یاد منانا چاہیئے، ضابطہ اخلاق جو بنایا گیا ہےاس پر عمل کیا جائے کیونکہ پاکستان کے دشمن بہت زیادہ ہیں، جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

عالم دین مفتی محمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ سب مسالک کے علما ماہ مقدس کے دوران اپنے اپنے طریقہ کے مطابق عبادت تک محدود رہیں، ایسے جملے کہنے سے پرہیز کریں جس سے امن سبوتاژ ہو۔

علما کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا قلعہ ہے یہاں رہنے والا ہر شخص پاکستان سے محبت کرتا ہے اور امن کا خواہاں ہے۔

پاکستان

MUHARRAM 2023