Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رونالڈو کے ننھے مداح کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رونالڈو نے میچ کے بعد بچے کی شرٹ پردستخط کرکے اسکی خواہش پوری کی
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 01:45pm

عالمی شہرت یافتہ فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے بعد بچے کی شرٹ پر دستخط کرکے اس کی خواہش پوری کردی۔

حال میں ہی رونالڈو نے سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیارکی تھی، جبکہ منگل ہونے والے میچ میں النصر کی ٹیم اپنے فرانسیسی ہم منصب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ کھیل رہی تھی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوتا ہے کہ اسکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگ جاتے ہیں ۔

بچے کو دیکھ کر رونالڈو اس کی جانب متوجہ ہوتے ہیں، تو بچے نے فٹبال اسٹار کو اپنی شرٹ پردستخط کرنے کوکہا۔

یہ واقعہ جاپان کے ”یانمار ناگائی“ اسٹیڈیم میں داخلی راہداری میں پیش آیا۔

میچ شروع ہونے سے قبل رونالڈو بچے کے پاس کھڑے ہوگئے اور اس سے بات چیت بھی کی۔

پسندیدہ فٹبالرکوسامنے دیکھ کر بچے کے جذباتی ہوکر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

Saudia Arabia

FootBall