Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس: ’سپریم کورٹ کے آرڈرآنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے‘

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کے احکامات تک ملتوی
شائع 27 جولائ 2023 11:58am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ کے احکامات آنے تک کیلئے ملتوی کردی ۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کرلیتے ہیں، آرڈر کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی اورالیکشن کمیشن کے وکلاء پیش ہوئے۔

خواجہ حارث نے چار کیسز عدالت کے سامنے ہونے کا کہا تو چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا آرڈرآجائے تودیکھ لیتے ہیں۔

خواجہ حارث نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو کیس سننے کی ہدایت کی ہے، جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ان سارے کیسزکو اکٹھا ہی سن لیتے ہیں، بتائیں کہ سپریم کورٹ کا آرڈرکیا ہوا؟ کیا تمام پٹیشنزآج کے لیے مقررکی جائیں؟۔

اس پر خواجہ حارث بولے سپریم کورٹ نے دائرہ اختیار اور ٹرانسفر کی درخواستیں سننے کا کہا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمپلینٹ کی بنیاد پرپہلے سائبرکرائم ونگ دیکھے گا، اس کے بعد تحقیقات ہوگی ۔ جج صاحب نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے لیکن پوسٹیں میری نہیں۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا، بیرسٹرگوہرعلی نے بتایا ٹرائل کورٹ کا معاملہ وہیں پرختم ہوچکا صلح صفائی ہوگئی تھی۔

خواجہ حارث نے ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی غیر موجودگی میں گواہوں کے بیانات پر جرح ہوئی، آج ناقابل ضمانت وارنٹ نکالنے کا بھی کہا ہوا ہے۔

اس کے بعد عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈرکا انتظار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

imran khan

Islamabad High Court

tosha khana case