Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ: تھانے میں بند 12 سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

معصوم ہاشم کے جسم کو استری سے جلایا گیا، پلاس سے ناخن نکالنے کی کوشش کی گئی، والد
شائع 27 جولائ 2023 10:38am

مانسہرہ کے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں 12 سالہ بچہ بے درری سے قتل کردیا گیا، بچے پر تھانے میں بدترین تشدد کیا گیا اور پھر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا گیا۔

تھانہ گڑھی حبیب اللہ کے علاقہ جاگیر کے رہائشی 12 سالہ ہاشم کے قتل پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔

بچے کے والد سجاد نے بتایا کہ اس کے کم عمر بچے کو غیر قانونی طور پر تھانہ گڑھی حبیب اللہ نے دو روز اپنی حراست میں رکھا، جہاں اسے دو ملزمان کے حوالے کیا گیا۔

ملزمان نے وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد میرے بیٹے کو قتل کردیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ معصوم ہاشم کے جسم کو استری سے جلایا گیا، پلاس سے ناخن نکالنے کی کوشش کی گئی اور پھر قتل کرکے اس کو خودکشی کا رنگ دیا گیا۔

ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ سعید یدون نے بتایا کہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو فوری گرفتار کیا گیا اور غفلت کے مرتکب تین اہلکاروں کو ڈی پی او نے فوری معطل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے پر تشدد سامنے آیا ہے۔

بچے کے والدین اور علاقہ مکینوں نے ہاشم پر ہونے والے تشدد اور قتل کی اصل وجہ عوام کے سامنے لانے اور اس میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mansehra

child murder

police station