Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا‘

اس سے پہلے اطلاعات آئی تھیں کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
شائع 27 جولائ 2023 09:27am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی مالیاتی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے قومی ائرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر 4 ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پر اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔

پی آئی اے نے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 4 ارب روپے اکٹھے کر رکھے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے ایف بی آر سے رابطے جاری ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔

PIA

FBR

Bank Accounts Seized