Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیس میں بھاری اضافے کی سمری ارسال

حکومت کی منظوری کے بعد نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہوں گے
شائع 26 جولائ 2023 05:51pm

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لائسنس فیس میں بڑے پیمانے پر اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کی جائے، موٹرسائیکل کے لائسنس کی فیس 550 سے بڑھا کر 2 ہزار کی جائے، کار اور جیپ کی لائسنس فیس 950 سے بڑھا کر 4 ہزار کی جائے۔

سمری میں مزید کہا گیا کہ ایل ٹی وی کی فیس 950 سے 4 ہزار جبکہ ایچ ٹی وی کی فیس 450 سے 4 ہزار کی جائے۔

انٹرنیشنل لائسنس کی فیس بھی 4 ہزار کرنے کی سمری بھجوا دی گئی۔ حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہوں گے۔

ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2 ہزار تک جرمانے کیے جارہے ہیں۔

lahore

IG Punjab

usman anwar

driving licence

violations