Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارحسن احمد کا ڈرامے سے متعلق نیا انکشاف

اداکار نے اپنی مرضی سے نصیر کا کردار چُنا تھا
شائع 26 جولائ 2023 05:09pm
تصویر: حسن احمد/انسٹاگرام
تصویر: حسن احمد/انسٹاگرام

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کے معروف اداکار حسن احمد عرف نصیر نے انکشاف کیا کہ انہیں سیریل میں کسی دوسرے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

اپنی زوجہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک انٹرویو میں حسن احمد نے بتایا کہ انہیں نصیرنہیں بلکہ اس کے بڑے بھائی جمال کا کردار ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار نے انٹرویوکے دوران انکشاف کیا کہ وہ خود اپنی مرضی سے نصیرکا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، منور سعید، جویریہ سعود، جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین، عینہ آصف اور فائزہ خان شامل ہیں۔

منصور احمد خان کا تحریر کردہ اور تحسین خان کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ڈرامہ روزانہ شام 7 بجے نشر ہوتا ہے۔

پاکستان

Interview

drama

lifestyle

showbiz celebrities