Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار عمران عباس کی ٹاک شوز پر کڑی تنقید

ان ٹاک شوز میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی زبان قابو میں رکھیں،عمران عباس
شائع 26 جولائ 2023 04:11pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار اور ماڈل عمران عباس کا ٹاک شوزپر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شوز میں ریٹنگز کیلئے اداکاروں کی تذلیل کی جاتی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراداکارعمران عباس نے یہ سوال کیا کہ پروگرام میں مہمان پردوسرے اداکار کے بارے میں منفی یا متنازع بات کہنے پر کیوں زور دیا جاتا ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا کسی شو کو وائرل کرنے کا صرف یہی طریقہ باقی ہے؟

عمران عباس نے یہ بھی تحریر کیا کہ وہ ایسے شوز میں حصہ نہیں لیتے جہاں میزبان شہرت کے لیے اداکار سے کچھ بھی کروانے کو تیار ہوں۔

عمران عباس نے اس پرافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے کسی کو نیچا دکھانے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے ساتھی اداکاروں سے گزارش بھی کی ہے کہ ان مضحکہ خیز ٹاک شوز میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی زبان سے سوچ سجھ کر الفاظ ادا کریں۔

Instagram

imran abbas

شخصیات

life and style

talk shows