Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گاڑی پرفائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق

تعاقب کرنے والے موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 04:17pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں گاڑی پر فائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بڑے بھائی اکرم ابڑو سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ ابریزعباسی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اپنے گھر سے براستہ خیابان شمشیر آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والوں موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔

گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے 2 شدید زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق واقعے میں2 اقسام کے ہتھیاراستعمال ہوئے ہیں، بڑے ہتھیار اور نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات لیے جائیں گے، ملزمان ایک سے زائد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی

ایڈوکیٹ اکرم ابڑو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعے میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم ابڑو اور شہریار باپ بیٹا ہیں۔ اکرم ابڑو ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی ہے۔

سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اکرم ابڑو سندھ بار کونسل کے ممبر ہیں، وہ جیکب آباد وکالت کرتے ہیں۔

ٓ

Crime

Karachi Firing